
لاہور (نمائندہ سپورٹس) لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے، ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان نے ترقی کا نیا سفر شروع کیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ دو ہزار بیس کا تیئس مارچ بہت مختلف ہو گا۔ کھیلیں
لاہور (نمائندہ سپورٹس) لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے، ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان نے ترقی کا نیا سفر شروع کیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ دو ہزار بیس کا تیئس مارچ بہت مختلف ہو گا۔ کھیلیں قوم کو متحد کرتی ہیں، یہ کسی بھی ملک کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے پیش کرتی ہیں، کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو مستقبل بنانے، صلاحیتوں کے اظہار اور ملک کا نام روشن کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ہم لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے پاکستان کے نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں اور ہمارا باصلاحیت نوجوان دنیا میں ملک کا نام روشن کر رہا ہے۔ ہمارے پلیئرز آسٹریلیا میں تربیت حاصل کر رہے ہیں پاکستان سپر لیگ کے ذریعے قومی ٹیم میں جگہ بنا رہے ہیں یہ کرکٹ کی کامیابی ہے۔ ہم دنیا کو بتا رہے ہیں کہ ہم بھی اتنے ہی امن پسند ہیں جتنا کہ آپ، ہمیں بھی کھیلوں کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی آپکو ہے۔ کرکٹ پاکستان کو متحد کرنے والی ایک بڑی طاقت ہے۔ کراچی میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ کے میچز میں دنیا نے دیکھا ہے کہ مقامی ٹیم کی مکمل نمائندگی نہ ہونے کے باوجود شائقین سٹیڈیم تک آئے ایک ہی شہر میں آٹھ میچوں کے باوجود سٹیڈیم بھرا ہوا نظر آیا ہے۔ ایک شہر میں اتنے میچز سے دلچسپی کم ہونا معمولی بات ہے لیکن اہلیان کراچی نے سب میچوں میں نیشنل سٹیڈیم میں اپنی موجودگی سے دنیا کو کھیل دوست اور پرامن ہونے کا پیغام دیا ہے۔ یہ سلسلہ آگے بڑھے گا، ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے سفر میں تیزی کا امکان ہے۔ امن و امان کی بحالی میں افواج پاکستان کا بہت کردار ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ضلعی انتظامیہ کراچی میں میچوں کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد کی مستحق ہے۔
BY:
نوائے وقت گروپ
https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/lahore/2019-03-24/page-9/detail-6
نوائے وقت گروپ
#LAHOREQALANDARS