کراچی(اسٹاف رپرٹر)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزلاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے آٹھ میچ لاہور میں ہونا خواب سچ ثابت ہونا ہے ۔ منتظر تھے کہ لاہور قلندرز اپنے شہر میں کھیلے ۔ میں ہوں قلندر مہم سے جوش وجذبہ پیدا کریں گے ۔ امید ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے شائقین کے سامنے اچھا پرفارم کرے گی ۔۔ڈائر یکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ‏ پی ایس ایل اس سیزن میں مختلف انداز میں کھیلی جائے گی ۔ لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں پر ہوم کراوڈ کا اچھا اثر پڑے گا ۔ لاہور قلندرز کو لاہوریوں سے اسپورٹ ملے گی ۔ ایسے ہی جیسے پاکستان ٹیم کو ہوم گراونڈ کا فائدہ ہوتا ہے ۔ چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ شدت سے منتظر تھے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم لاہور میں میچز کھیلے ۔ لاہور کے شائقین کرکٹ کے لئے ایک بڑی خبر ہے ۔تماشائیوں کو لاہور قلندرز کے کم از کم 8 میچز لاہور میں دیکھنے کا موقع ملے گا ۔ لاہور میں کھیلنے سے لاہور قلندرز کے نتائج بھی تبدیل ہوں گے ۔بڑے اچھے انداز سے پی ایس ایل کے شیڈول کو پلان کیا گیا ہے ۔ شیڈول بنانے پر پی سی بی حکام مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ تمام ٹیموں کو اپنے کراوڈ کے سامنے کھیلنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

 By
Jang
https://jang.com.pk/news/717034-sports
#MainHoonQalandar
adminLQ
January 2, 2020

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *