News details

ڈیویلیئرز کی موجودگی،نیا کپتان، لاہور قلندرز کے عزائم خطرناک

دبئی (نمائندہ خصوصی) لاہور قلندرز نے اس سال پاکستان سپر لیگ کے لئے ایک اور کپتان تبدیل کردیا ہے، اس کے ساتھ وہ قسمت کی تبدیلی کیلئے پرعزم ہے۔سیزن فور میں قلندرز کے عزائم خطرناک ہی

21-Feb-2019

 

دبئی (نمائندہ خصوصی) لاہور قلندرز نے اس سال پاکستان سپر لیگ کے لئے ایک اور کپتان تبدیل کردیا ہے، اس کے ساتھ وہ قسمت کی تبدیلی کیلئے پرعزم ہے۔سیزن فور میں قلندرز کے عزائم خطرناک ہیں، تمام ٹیمیں اسے سخت قرار دے رہی ہیں۔ ٹیسٹ اسٹار محمد حفیظ کی موجودگی میں قلندرز کو امید ہے کہ اس بار ٹیم اے بی ڈی ویلیئرز اور کچھ نئے ناموں کے ساتھ ماضی کی ناکامیوں کا ازالہ کرے گی ۔ محمد حفیظ کی زلمی سے قلندرز میں آمد کپتان کی حیثیت سے ہوئی ہے جبکہ فخر زمان سے بھی بے پناہ توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں۔ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ساتھ نیپال کے 18سالہ لیگ اسپنر سندیپ لمیچانے حریف بیٹسمینوں کو تگنی کا ناچ نچانے کے لیے بے تاب ہیں۔ لاہور قلندرز تینوں پی ایس ایل میں سب سے آخری نمبر پر آنے والی ٹیم ہے۔ اس بار پاکستان سپر لیگ کا سب سے بڑا نام اے بی ڈی ویلیئرز لاہور قلندر کے اسکواڈ میں شامل ہے۔ ان کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن اور کارلوس بریتھ ویٹ کی موجودگی بھی لاہور قلندرز کے خطرناک عزائم کا پتہ دے رہی ہے۔

By:

DAILY JANG

https://jang.com.pk/news/608705-sports

#LahoreQalandars