News details

یاسر شاہ قلندرز کیلئے بھی فخر کی علامت

یاسر شاہ ملک و قوم کا ہی فخر نہیں بلکہ ہر اس ٹیم کے لئے ناز کرنے کی وجہ ہے کہ جس نے انہیں اپنا حصہ بنایا

28-Nov-2018

یاسر شاہ ملک و قوم کا ہی فخر نہیں بلکہ ہر اس ٹیم کے لئے ناز کرنے کی وجہ ہے کہ جس نے انہیں اپنا حصہ بنایا۔ نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں رنگ جمانے کے بعد یاسر شاہ لاہور قلندرز کی سبز جرسی پہنیں گے اور یہی چیز لاہور قنلندرز کو آسمانوں پر لے کر اُڑ رہی ہے۔ اپنی ایک ٹویٹر پوسٹ میں فرنچائز نے لکھا ہے کہ سپر شاہ یو اے ای میں 100 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں، انھوں نے ایک شاندار اسپیل کرایا جو مدتوں یاد رہے گا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے زیادہ تر میچز بھی متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر ہی ہونگے لہذا اپنے بولر کی اس مقام پر کامیابی قلندرز کے لئے بھی ایک اچھی علامت ہے۔ سال 2016 میں لارڈز ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر یاسر شاہ کی شاندار پرفارمنس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسوقت بھی لاہور قلندر نے ان کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ اور پرفارمنس ایکسیلنس ایوارڈ دیا تھا۔

 

احسن سبز
https://www.cricingif.com/urdu/stories/25678/Lahore-Qalandars-feel-proud-of-Yasir-Shah

#LahoreQalandars