News details

فخر زمان کا لاہوریوں کو حوصلہ

لاٹینم کیٹگری میں شامل لاہور قلندرز کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی ٹیم شائقین کرکٹ، خاص طور پر لاہوریوں کو مایوس نہیں کرے گی۔ اس کے علاوہ انھوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے انھیں اپنی ٹیم

16-Nov-2018

پلاٹینم کیٹگری میں شامل لاہور قلندرز کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی ٹیم شائقین کرکٹ، خاص طور پر لاہوریوں کو مایوس نہیں کرے گی۔ اس کے علاوہ انھوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے انھیں اپنی ٹیم میں برقرار رکھا اور وہ پی ایس ایل فور کیلئے تیار ہیں۔ 
فخر زمان نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم ابھی تک پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے میں ناکام ہوئی ہے لیکن ٹیم انتظامیہ نے گراس روٹ لیول پر جو کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم 20 نومبر کو ہونے والے ڈرافٹ میں پلاٹینم کے 2، ڈائمنڈ کے 2، گولڈ کا ایک، سلور کا ایک اور ایمرجنگ کیٹگری میں 2 پلیئرز کا انتخاب کرے گی۔

#LahoreQalandars